یہ اجلاس اسلامی مشاورتی کونسل کے مصنوعی ذہانت گروپ کی میزبانی اور آستان قدس رضوی، اسمبلی ریسرچ سینٹراور قانون ساز ادارے کے انوویشن سینٹر کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس نے علم، سیاست اور روحانیت کے اتحاد کا منظر پیش کیا ، اس اجلاس کے دوران ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے بارے میں گفتگو کی گئی۔
اجلاس کے پہلے دن یونیورسٹی کے پروفیسرز، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انجینیئروں ، اسمبلی کے اراکین اور پرائیوٹ سیکٹر کے نمائندوں سمیت متعدد شعبوں کے معزز مدعوین شامل تھے۔
اس اجلاس کی انفرادیت اس میں تھی کہ اسے امام رضا(ع) کے شہر مشہد مقدس میں منعقد کیا گیا ، اس مقدس فضا میں گفتگو خدمت کے جذبے پر مشتمل تھی۔
قانون سے عمل تک
اجلاس کے دوسرے دن اختتامی تقریب کے موقع پر قانون سازادارہ کے انوویشن سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل جناب محمد مہدی مہربان ہلان نے آستان نیوز کو اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ساتویں ترقیاتی پروگرام اور دیگر اعلیٰ دستاویزات میں حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کئی حدود معین کی گئی ہیں،ان اہداف و مقاصد کا حصول محض قانون سازی سے ممکن نہیں بلکہ مختلف اسٹیک ہولڈرز، سرکاری اداروں سے لے کر پرائیویٹ سیکٹر تک، کے درمیان فکری ہم آہنگی اور مشترکہ سوچ پیدا کرنی ہوگی۔اس اجلاس کا ایک اہم مقصد دانشوروں اور قانون نافذ کرنے والوں کے درمیان ایک براہ راست گفتگو کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ مجلس شورای اسلامی کی مصنوعی ذہانت سے متعلق کمیٹی نے ریسرچ سینٹر اور قوت مقننہ کے انوویشن سینٹر سے درخواست کی تھی کہ وہ ایک ایسا تعاملی پلیٹ فارم تشکیل دیں جہاں اراکین اسمبلی، منتظمین، ماہرین اور اہل فکر افراد مل کر میدان کی حقیقی صورتحال کی واضح عکاسی کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ بھی ہے کہ ملک کی فکری اور ٹکنیکی صلاحیتیں آستان قدس رضوی کے مشن سے وابستہ ہوں تاکہ ڈیٹا گورننس اور اسمارٹ سازی کے شعبوں میں آستان قدس رضوی کے منصوبوں کو تیزی سے بڑھایا جا سکے۔اجلاس میں موجودماہرین کے مطابق، یہ باہمی تعاون اسی مشاورت کا ایک ملموس اور پائیدار نتیجہ ہے۔"
نشان سے نیت تک ’’ہم سب خادم الرضاؑ‘‘ ہیں
اختتامی تقریب کے موقع پر ایک چھوٹا لیکن پر معنیٰ نشان نظر آیا جو شرکاء کے کپڑوں پر آویزاں تھا اور جس پر لکھا ہوا تھا؛’’ہم سب خادم الرضاؑ ہیں‘‘۔یہ محض ایک نشان نہیں تھا بلکہ اس جذبے کا عکاس تھا جو اجلاس کےشرکاء میں رواں دواں تھا۔ اگرچہ آراء میں اختلاف ہوتا ہے لیکن حرم امام رضا(ع) کے قرب اور محبت کی وجہ سے تمام مسائل کا حل باہمی ہمدردی میں بدل جاتا ہے ۔
اس دو روزہ اجلاس کی اختتامی تقریب میں حتمی پالیسی اعلامیہ پڑھ کر سنایا گیا یہ اعلامیہ بڑے پیمانے پر قانون سازی کے عمل میں ترمیم، اور خاص طور پر مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا گورننس کے شعبے سے متعلق ہے جو اسلامی کونسل میں زیر غور ہے ۔
ایمان کے سائے میں علمی ترقی
مشہد میں ڈیٹا گورننس کے اس مشاورتی اجلاس کی گفتگو سرکاری گفتگو سے نکل کر ایک روحانی اور پر اثر گفتگو رہی،یہ اجلاس ایک نئے سفر کا آغاز ہے ایک ایسا سفر جو جاری و ساری رہے گا اور سب مل کر اس راستے پر چلیں گے اور علم و ایمان کا سنگم پہلے سے مضبوط سے مضبوط تر ہوگا ۔
نیوز رپورٹر: امیرعلی مقدم